چین کی شاندار کامیابی اقوام متحدہ کے غربت میں کمی کا ہدف 10 سال پہلے ہی مکمل کرلیا

بیجنگ(قدرت روزنامہ) چینی صدر شی جن پنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے اقوام متحدہ کے غربت میں کمی کے ہدف کو 9 کروڑ 89 لاکھ افراد کو غربت سے نکال کر 10 سال پہلے ہی مکمل کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور ورلڈ پارٹی لیڈرز کے اجلاس سے خطاب میں بتایاکہ کہ سی پی سی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے اب تک 9 کروڑ 89 لاکھ دیہاتوں میں مقیم غریب عوام کو چین کے موجودہ معیارات کے تحت غربت سے نکال دیا گیا ہے۔چینی صدر

نے دعویٰ کیا کہ پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کی غربت میں کمی کے ہدف کو شیڈول سے 10 سال پہلے ہی حاصل کرلیا گیا ہے ۔سی پی سی انسانیت کی غربت میں کمی کے عمل میں مزید چینی طریقہ کار اور چینی قوت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago