رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اپریل میں شادی کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اگلے ماہ اپریل میں شادی کرنے والے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کو بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے پاس جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ اس ڈیزائنر کو رنبیر کپور کے گھر بھی آتے جاتے دیکھا جا چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2022ء میں شادی کا اعلان کرنے والی یہ جوڑی جَلد ہی اپریل کے وسط میں شادی کا ارادہ رکھتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل میں شادی کرنے کے لیے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے اپنی فلموں کی تاریخوں میں سے چھٹیوں کے لیے دن نکالے جانے سے متعلق ڈائریکٹرز سے بات چیت بھی چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو اس وقت آفیشل بنایا تھا جبکہ وہ 2018ء میں سونم کپور کی شادی کے استقبالیہ میں بطور جوڑی شریک ہوئے تھے۔اُس وقت سے اس جوڑی کو تقریبات اور پارٹیوں میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔