شوبز ستارے جنہیں کم عمری میں ہی خطرناک بیماری نے آن گھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کو پاکستان شوبزانڈسٹری کے چند اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جنہیں کم عمری میں ہی خطرناک بیماری نے آن گھیرا لیکن یہ حالات سے گھبرائے نہیں اور بہادری سے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا۔
مومنہ مستحسن
نامورخوبرو گلوکارہ و ماڈل مومنہ مستحسن بھی ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں۔


اپنی کئی سوشل میڈیا پوسٹ میں مومنہ مستحسن نے اپنی اس بیماری کا ذکر بھی کیا کہ انھیں ایک دم سے گھبراہٹ شروع ہوجاتی ہے جو کہ کافی دیر تک رہتی ہے۔نامور گلوکارہ مومنہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں اتنا شدید پینک اٹیک ہوا کہ وہ کچھ دیر کے لیے خود کو معذور سمجھنے لگیں۔
حرا مانی
حرا مانی پاکستانی شوبز کی چلبلی سی اداکارہ ہیں جنھوں نے بہترین اداکاری کے بلبوتے پر نہایت کم وقت میں نام اور شہرت حاصل کی۔


حرا مانی کی شادی کافی کم عمری میں اداکار مانی سے ہوئی تاہم جب وہ انڈسٹری کا حصہ بنیں تب انہیں سنگین نوعیت کا ڈپریشن تھا۔حرا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اس بیماری سے مقابلہ کیا اور آج وہ کافی کامیاب اداکارہ ہیں۔

حنا الطاف
نامور اداکارہ ، ماڈل اور میزبان حنا الطاف نے اس بات کا اعتراف کئی انٹرویوز میں کیا ہے کہ انہوں نے بہت ہی کم عمری میں ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا مقابلہ کیا۔

حنا نے بتا یا کہ ان کی حالت اتنی خراب ہو گئی تھی کہ انہوں نے اپنی جان تک لینے کی کوشش کی لیکن اب اداکارہ مکمل طور پر ٹھیک اور خوش ہیں۔