وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کورہیڈ کوارٹر کا دورہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کو سیکیورٹی صورت حال، جاری آپریشن اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی .

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو قبائلی اضلاع میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا گیا . اس موقع پر وزیر اعظم نے علاقہ میں تعمیر و ترقی پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہا اورانسداد پولیو، انسداد کورونا اور شجرکاری مہم پر بھی اظہار اطمینان کیا . آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے یادگار شہد اپر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے . . .

متعلقہ خبریں