متحدہ عرب امارات میں صدر کے انتقال پر 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر 3 عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان 73 سال کی عمر میں آج انتقال کر گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات، عرب اور اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا جس دوران پرچم سرنگوں رہیں گے۔جبکہ وفاقی اور سرکاری سطح پر وزارتیں، سرکاری اور نجی ادارے تین دن بند رہیں گے۔دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ راشد محمد بن مکتوم نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے بلند درجات اور اہلخانہ کو صبر و جمیل عطا کرنے کے دعا کی۔

ابو ظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید نے بھی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا موقف، کامیابیاں، دانشمندی، دینا اور اقدامات ملک کے کونے کونے میں ہیں۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان آج انتقال کر گئے۔
صدارتی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان 13 مئی کو انتقال کر گئے۔۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے تھے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان یو اے ای کے دوسرے صدر اور شیخ زید کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے یو اے ای کے لیے پہلا اسٹریٹجک منصوبہ بنایا۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے دور میں یو اے ای نے تیز رفتار ترقی دیکھی۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہوں نے یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

9 mins ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

19 mins ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

27 mins ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

40 mins ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

52 mins ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

1 hour ago