حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ رمیز راجہ کو اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا، دیگر مسائل کی وجہ سے فوری فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں نیا چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائے گا، کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنے کے لئے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد سے ہی پی سی بی میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیز راجہ بھی عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بناچکے تھے۔ میڈیا رپورٹس تھیں کہ چیئرمین پی سی بی نے عہدے سے الگ ہونے کے لیے اپنے قریبی دوستوں سے بھی مشاورت کرلی تھی۔

علاوہ ازیں پی سی بی میں اعلی سطح پر بڑی تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے رمیز راجہ کے دور میں لگائے گئے افراد کا مستقبل بھی خطرے میں نظر آنے لگا ہے۔

Recent Posts

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

11 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں…

20 mins ago

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

48 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

55 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago