لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ بھی اذان کی آواز گونج اٹھا

لاہور (قدرت روزنامہ) ہوم آف کرکٹ لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی گئی۔
تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس، پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات شریک تھیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور اسے خوبصورت لمحہ قرار دیا تھا۔

Recent Posts

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

10 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

20 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

24 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

32 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

36 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

46 mins ago