پیر کوہ میں ہیضے سمیت مختلف امراض کے 322افراد کی تصدیق، ایک مریض چل بسا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزیدہیضے سمیت مختلف امراض کے 322افراد نئے مریضوں کی تصدیق ایک مریض جاں بحق،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزید 322افراد میں ہیضے،ملیریا، اسہال کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا اعداد و شمار کے مطابق پیر کوہ میں اب تک 3063افراد ہیضے، ملیریا ، اسہال کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 7افراد کی اموات ہوئی ہیں اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 921افراد میںہیضے کے تصدیق ہوئی ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5افراد میں ہیضہ کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا، رپورٹ کے مطابق پیر کوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں گزشتہ روز پیر کوہ کے54علاقوں میں56پاﺅزرز کے ذرےعے ساڑھے تین لاکھ لیٹر پانی کی فراہمی کا عمل جاری رہا جبکہ علاقے کو پانی کی فراہمی کے لئے کی جانے والی بورنگ 600فٹ تک کرلی گئی ہے ساتھ ہی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جلد ہی دو نئے بورکی کھدائی کا کام شروع کرلیا جائےگا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago