پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشارت کے بعد کیا گیا۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہجوم والی جگہ پر افراتفری پیدا کر کے امن خراب کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔
یہ عزت سے اقتدار میں آئے اور نہ ہی گئے۔گذشتہ تین سال سے ہماری حکومت تو نہیں تھی۔کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ سے لیس ہو کر مارچ میں شرکت کریں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے معشیت کا بیڑہ غرق کر دیا۔عمران خان انا پرست آدمی ہیں۔

وہ چاہتے ہیں کہ میں اقتدار میں نہیں رہا تو افراتفری پیدا کروں۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سندھ حکومت نے کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمنامے کے اجراء کے بعد سندھ بھر میں جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی ہوگی- دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کے پیشِ نظر 28 سے 30 مئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچستان میں 28مئی سے 30 مئی کے دوران بلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ،ہڑتال ،نعرے بازی ،ہتھیار لے چلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں پرکالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Recent Posts

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

9 mins ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

32 mins ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

37 mins ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

49 mins ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

54 mins ago

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

57 mins ago