میک اپ بھی کروں گی اور اچھے کپڑے بھی پہنوں گی۔۔ عمر شریف کی بیوہ کا میک اپ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

کراچی (قدرت روزنامہ)اور کتنا عرصہ سوگ مناؤں اور کس طرح سوگ مناؤں؟ کیا کالا جوڑا پہن کر بیٹھ جاؤں اور سن کے سامنے روتی رہوں؟یہ سوالات ہیں پاکستان کے مشہور کامیڈین عمر شریف کی بیوہ زرین عمر کے جن کا کہنا ہے کہ اگرچہ
ان کو بیوہ ہوئے کافی دن گزر چکے ہیں البتہ جب بھی وہ اچھے کپڑے پہنتی ہیں یا تیار ہو کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں تو لوگ انھیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔عمر شریف کا سوگ 20 سال بھی مناؤں تو کم ہےزرین عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 8 منٹ کی ویڈیو میں صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور عمر شریف کی شادی کو 20 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ عمر شریف جتنے اچھے فنکار تھے اس سے کہیں زیادہ اچھے انسان اور شوہر تھے۔ جس شخص نے اپنی بیوی کو اتنا پیار، محبت اور عزت دی ہو کیا اس کا سوگ صرف ایک سال یا ایک مہینے کے لئے منانا کافی ہوگا؟ زرین عمر کا کہنا تھا کہ اگر وہ 20 سال بھی اپنے مرحوم شوہر کا سوگ منائیں تو کم ہے۔میرے لئے اہم یہ ہے کہ عمر کے چھوڑے ہوئے فلاح منصوبے پورے کروںزرین عمر نے اپنے اور عمر شریف کے رشتے کی خوبصورتی بیان کرتے ہوئے کہا کہ “عمر نے مجھے ملکہ بنا کر رکھا مگر میں ان کی کنیز بن کے رہی۔ میں جتنی تکلیف میں ہوں اسے بیان کرنا ممکن نہیں کیونکہ میری زندگی تو عمر کے گرد ہی گھومتی تھی۔ وہ صرف میرے شوہر ہی نہیں بلکہ دوست بھی تھے اور میں ان سے پہلے مر کر ان کے کندھوں پر دنیا سے جانا چاہتی تھی۔ آج عمر دنیا سے گئے ہیں تو کل میں بھی چلی جاؤں گی میرے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے چھوڑے ہوئے فلاحی کام پورے کروں۔ میں ان جیسا نہیں کرسکتی لیکن جتنا مجھ سے ہوتا ہے میں کرتی ہوں۔”کسی کے کہنے پر تیار ہونا نہیں چھوڑوں گیالبتہ اپنے رہن سہن کے الفاظ میں زرین نے صاف الفاظ میں کہا کہ میں تیار بھی ہوں گی اور اچھے کپڑے بھی پہنوں گی کیونکہ یہ مجھے پسند ہے اور یہ بات عمر بھی جانتے تھے۔ میں کسی کے کہنے سے یہ سب نہیں چھوڑوں گی اور جو لوگ مجھ پہ تنقید کرتے ہیں ان کو یہی مشورہ دوں گی کہ لوگوں کی خوشی میں خوش رہنا سیکھیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago