کیری کا کھٹا میٹھا مزیدار شربت بنائیں، گرمی دور بھگائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم گرما کے آتے ہی پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔گرم موسم میں زیادہ پانی سمیت پھلوں اور سبزیوں سے بننے والے مختلف فرحت بخش مشروبات بھی تجویز کیے جاتے ہیں، جن کے استعمال سے گرمی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے اور انسان متعدد بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے
کیری سے بنایا جانے والا شربت بےحد کھٹا ہوتا ہے لیکن یہ لو لگنے نہیں دیتا، گھر سے باہر نکلنے والے افراد کے لیے گرمی میں بے حد ضروری مشروب سمجھاجاتا ہے جبکہ اسے بنانا نہایت آسان ہے ۔
کیری کا شربت کیسے بنتا ہے؟
اجزاء:
کیری 3 عدد
پانی ½ کپ

چینی ½ کپ
پودینہ حسب ضرورت
نمک ½ چائے کا چمچ
کالا نمک ½ چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
پانی 3 سے 4 کپ
ترکیب:
کیری کو پانی میں ابال لیں تاکہ وہ نرم ہوجائیں، اس کے بعد اس کا چھلکا اور گٹھلی الگ کرکے گودا نکال لیں۔
ایک بلینڈر میں کیری کا گودا، ½ کپ پانی، پودینہ، نمک، کالا نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔اب اسے جگ میں نکال لیں اور ٹھنڈا پانی اور برف شامل کرکے پیش کریں۔