فواد چودھری نے یوٹیوبر کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کے الزام میں استغاثہ دائر کر دیا۔ ایڈشنل سیشن جج حسنین اظہر نے فریقین کو 4 جون تک نوٹسز جاری کر دیئے۔فواد چودھری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف ہتک آمیز پروگرام چلایا گیا اور مجھ پر اپنے رشتہ دار کو ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) لگانے اور کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر نے مجھے اور دیگر پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔فواد چودھری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ کردار کشی کرنے والے یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔

Recent Posts

سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہےکہ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے ووٹ…

2 mins ago

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

6 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

6 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

6 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

6 hours ago