پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا۔ جوہری دھماکوں کی سالگرہ پر قوم ، قیادت اور سائنسدانوں کو مبارک دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم تکبیر تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے، پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم تکبیر اعلان تھا کہ پاکستان آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا، ذوالفقار علی بھٹو سے وزیراعظم نوازشریف تک کے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اس کی تکمیل کی، انہوں نے دنیا پر ثابت کیا کہ ہمیں نہ خریدا جاسکتا ہے، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوہری پروگرام کا تسلسل پاکستان کے اپنے دفاع کے لئے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا تاریخی ثبوت ہے، جوہری پروگرام کو بنانے، پروان چڑھانے اور اس کا عملی اظہار کرنے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر پر دس روزہ تقریبات کا اعلان کیا ہے، آج کے دن ہم اپنے اس عہد کو دوہراتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم ایٹمی پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ان کی ٹیم اور تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago