کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ، پانچ دہشتگرد جہنم واصل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہر کے نواحی علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان میں سے ان کے زیر استعمال اسلحہ وگولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم رکن کے طور پر ہوئی ہے، تین ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کے لیے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے، مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں قبل ازیں مشرقی بائی پاس پر قائم ایک دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچیں۔
سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبولینسز کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاقہ کو گھیرے میں لینے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔…

4 mins ago

’’کل بینکس بند رہیں گے‘‘سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ )بینک دولت پاکستان یکم مئی 2024ء کو یوم مزدور کے موقع پر…

12 mins ago

اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

اسپین (قدرت روزنامہ)اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے اپنی اہلیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات…

14 mins ago

جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کیخلاف درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی

لاہور (قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ لاہور میں فاضل جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کے…

24 mins ago

قرض لینا کامیابی نہیں، نجات پانا کامیابی ہوگی: وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری قسط کے اجراء پرردعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط…

25 mins ago

فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا

لاہور(قدرت روزنامہ) کھانا ڈلیور کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر صارفین کو جلد کھانا ڈلیور کرنے…

39 mins ago