صوابی: نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

صوابی(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پل سے گر کر جاں بحق ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کے بھائی نے ن لیگ کی قیادت کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی کے مقتول کارکن کے بھائی نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ چھوٹا لاہور میں جمع کروائی ہے۔

درخواست گزار محمود خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہارون آباد پل پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایما پر موٹروے بند کی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ میرے بھائی اور پی ٹی آئی مارچ کے دیگر شرکاء کے قانونی اور آئینی حق کو اس طرح سلب کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا کہ حکومت کے لگائے گئے کنٹینرز ہٹانے کی کوشش میں میرا بھائی سید احمد پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوا تھا۔

محمود خان نے درخواست دی کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

مقتول پی ٹی آئی کارکن کے بھائی کی درخواست میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناءاللّٰہ، نواز شریف، مریم نواز، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago