نجی ٹی وی 92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ممنوعہ بور کا لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کرسکے گا جبکہ ممنوعہ بورکے لائسنس د ینے کااختیاروزیرداخلہ کے پاس ہوگا . ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں دو لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے تھے جن میں ایک لاکھ لائسنس کلاشنکوف اور ٹرپل ٹو کے لئے جاری ہوئے تھے . کابینہ نے وزارت داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اراکین کا اسلحہ کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزرا ت داخلہ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لئے اسلحے کا کوٹہ سسٹم ختم کردیاگیا . ارکان اپنے نام پرصرف ایک اسلحہ لائسنس حاصل کرسکیں گے .
متعلقہ خبریں