کراچی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف لانڈھی فیوچر کالونی اور ناظم آباد نمبر 2 کے علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا . شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 19 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے .


رات کے اوقات میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے . دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے .
اسلام آباد کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں . پشاور، صوابی اور کوہاٹ میں بھی لوڈشیڈنگ کی بُری صورتحال ہے .

. .

متعلقہ خبریں