سلمان خان کو ملنے والے خط سے گینگسٹر لارنس بشنوئی لاعلم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خط کے سلسلے میں دہلی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کی تھی کیونکہ اُنہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش کا اعتراف کیا تھا۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ سلمان خان کے لیے خط کس نے لکھا ہے۔‘خط میں بتائے گئے گولڈی برار کے نام کے بارے میں پوچھے جانے پر بشنوئی نے کہا کہ برار کی اداکار سے کوئی دشمنی نہیں اور انہیں دھمکی دینے کی کوئی وجہ بھی نہیں تھی۔‘
واضح رہے کہ لارنس بشنوئی، جن کے گینگ نے 29 مئی کو گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کا قتل کیا تھا، اُنہوں نے سال 2018 میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے تھے۔
ادھر ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

8 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

11 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

22 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

26 mins ago

آڈیو لیکس کیس: آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی…

33 mins ago

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7…

47 mins ago