پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری ہوگی یا نہیں؟عدالت نے فیصلہ دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیشن کورٹ لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9رہنماؤں کی عبوری ضمانت سے متعلق سماعت کرتے ہوئے 9ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں18جون تک توسیع کردی، ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان میں یاسمین راشد، محمود رشید، مراد راس، اسلم اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں، ملزمان نے پہلے ہی عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ اور گلبرگ میں کئی مقدمات درج ہیں، عبوری ضمانتیں 18جون تک منظوری کی گئیں ہیں۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے تحریک انصاف کے17رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کرلیے ہیں ، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی استدعا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کیے تھے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

6 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

6 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

7 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago