حکومت اب گلگت بلتستان میں جوڑ توڑ کرنا چاہتی ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت اب گلگت بلتستان میں جوڑ توڑ کرنا چاہتی ہے، میں چیلنج کرتا ہوں یہاں آکر دیکھیں ان کی ہوا نکال دوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست دان الیکشن کا سوچتا ہے اور لیڈر قوم کا، عمران خان نے گلگت اور کشمیر میں ن لیگ کی حکومت کے باوجود بجٹ بڑھایا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بجٹ میں کمی کردی گئی ہے، وفاق کی اس زیادتی سے گلگت کے عوام خوش نہیں ہیں، اس سے مودی خوش ہوا ہے، ہم ان کو حق دلائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ایک زرداری سب پر بھاری لیکن یہاں ان کی دال نہیں گلے گی۔