رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی کی حکومتی کیمپ میں واپسی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی حکومتی کیمپ میں واپس آ گئے۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں قبل قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے محرکین میں صف اول میں شامل ظہور بلیدی حکومتی کیمپ میں واپس آ گئے ہیں۔
ظہور بلیدی کی واپسی کے لیے سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے اہم کردار ادا کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور ظہور بلیدی کی ملاقات گزشتہ رات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر کروائی گئی۔
یاد رہے کہ ظہور بلیدی نے تحریک عدم اعتماد کے وقت قدوس بزنجو حکومت پر شدید بے ضابطگیوں اور بد عنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور بلیدی نے گزشتہ رات وزیر اعلیٰ سے بجٹ سمیت اہم امور پر گفتگو بھی کی۔ظہور بلیدی نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ قدوس بزنجو کو باچا خان ، سردار عطاء اللہ مینگل اور صمد خان اچکزئی کے سیاسی وارثین کی حمایت حاصل ہے، ہم تو پھر ایک پارٹی کے ہیں۔

انھوں نے تصدیق کی کہ قدوس بزنجو سے ملاقات سردار عبدالرحمٰن کے گھر ہوئی تھی، انھوں نے وضاحت کی کہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ سے ایم پی اے بنا ہوں، کسی کیمپ کے پلیٹ فارم سے نہیں۔

Recent Posts

آئی پی ایل 2024 ::پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نے شکست دیدی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی پی ایل 2024 میں:پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی…

20 mins ago

کیوبا نے چینی شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

ہوانہ(قدرت روزنامہ)کیوبا نے چینی شہریوں کیلئےویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا…

25 mins ago

سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہےکہ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے ووٹ…

32 mins ago

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

6 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

6 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago