کراچی والوں کے لیے بجلی 5روپے 28 پیسے مزید مہنگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی 5 روپے 28 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔
کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔
نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے ۔اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا ۔اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 45 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا۔اپریل میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔
نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago