اپوزیشن کے شور شرابہ کے دوران سندھ کا 1714 ارب مالیت کا بجٹ پیش

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کا مالی سال 2022-23 کے لیے 1714 ارب مالیت کا بجٹ پیش کردیا، بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ جاری رہا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کا مالی سال 2022-23 کے لیے 1714 ارب مالیت کا بجٹ پیش کردیا۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے مسلسل شور شرابہ جاری رکھا، جس سے بچنے کیلیے وزیراعلیٰ نے ہیڈ فون لگالیے اور اپنی تقریر جاری رکھی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ بجٹ کا مجموعی تخمینہ 1714 ارب روپے ہے، جس میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 332 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں جب کہ ضلع اے ڈی بی کا حجم 30 ارب مختص کیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ نے بجٹ کے خدوخال واضح کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ میں مسلسل دوسرے سال کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے جب کہ سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں پانچ فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، تاہم اگر کسی صوبے میں تنخواہ 15 فیصد سے زائد بڑھی تو ہم بھی اسی تناسب سے تنخواہ بڑھا دیں گے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

20 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

43 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

47 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

52 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

1 hour ago