امپورٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، قاسم سوری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر وسابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تواس وقت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا ًساڑھے 16ارب روپے تھے شوباز شہباز شریف کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کم ہوئی ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں قاسم خان سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سال کے دورحکومت کے دوران ملک کے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا لیکن امپورٹڈ حکومت نے آنے کے ساتھ ہی ترقی کے عمل کو روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی ملک امپورٹڈ حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے نہیں بلکہ این آر او لینے کیلئے اقتدار میں آئی ہے

ان سے ملک چلایا نہیں جارہا ہے اور آئے روز پٹرولیم مصنوعات،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے تو دوسری طرف بجلی کی 18سے 20گھنٹے کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اورشدید گرمی میں عوام کو برحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ملک میں صاف اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد ہے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ عوام نے موجودہ نا اہل اور امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سمیت ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومتیں قائم کریگی۔

Recent Posts

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

16 mins ago

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

29 mins ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

46 mins ago

جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں…

47 mins ago

آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر…

51 mins ago

محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر…

54 mins ago