دعازہرا کیس، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔
دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کا سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون 2022ء کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے، نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد اور کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے۔
درخواست گزار کے مطابق پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، درخواست گزار، دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔
تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بیانِ حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، دعا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے۔عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق اپنی کارروائی جاری رکھے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago