شان مسعود اور یاسر شاہ کی دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ٹیم میں شمولیت متوقع

لاہور(قدرت روزنامہ) دورہ سری لنکا کے لیے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی مردوں کی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اگلے ماہ دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ٹیم میں شان مسعود اور یاسر شاہ کی واپسی ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں ہوگا، کھلاڑی 25 جون کو راولپنڈی رپورٹ کریں گے جب کہ کیمپ کا آغاز اگلے روز سے ہوگا۔

سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، کیمپ میں انگلش کائونٹی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے شان مسعود کو شامل کیا جاسکتا ہے، وہ اس سے قبل آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کا بھی حصہ تھے لیکن تینوں میچزمیں بینچ تک محدود رہے تھے، انہیں مڈل آرڈر میں کھلانے کی تجویز ہے۔

ٹیم میں وہی پلیئرز شریک ہونگے جنہوں نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کھیلی تھی لیکن سپن ڈیپارٹمنٹ میں ناکامی کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کیس مضبوط بن رہا ہے۔

سری لنکا کی فرینڈلی پچز پر وہ موثر ہوسکتے ہیں۔ دریں اثناء سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کی صحیح تاریخوں کا تعین ہونا باقی ہے۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی اس دورے کا حصہ تھی تاہم اسے منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ون ڈے کو ہٹانے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ مقررہ وقت سے ایک ہفتہ پہلے لنکا پریمیئر لیگ منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Recent Posts

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہتر…

8 mins ago

آئی پی ایل 2024 ::پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نے شکست دیدی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی پی ایل 2024 میں:پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی…

31 mins ago

کیوبا نے چینی شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

ہوانہ(قدرت روزنامہ)کیوبا نے چینی شہریوں کیلئےویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا…

36 mins ago

سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہےکہ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے ووٹ…

43 mins ago

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

6 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

7 hours ago