شرمیلا فاروقی نے سندھ اسمبلی سے PTI اراکین کی غیر سنجیدہ ویڈیو شیئر کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)رکنِ صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اراکین کی غیر سنجیدہ ویڈیو شیئر کر دی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیرِ صدارت ہوا۔
اس دوران پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں سنجیدگی سے حصہ لینے کے بجائے ایجنڈا کاپیز کو ڈیکس پر مارتے اور شور مچاتے رہے جبکہ کچھ اراکین موبائل کی اسکرین میں کھوئے نظر آ ئے۔


پی ٹی آئی اراکین کی یہ ویڈیو شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی ہے۔اس ویڈیو کے ٹوئٹ میں شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ’پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں ایسا رویہ رکھتی ہے، صفر دلچسپی۔‘واضح رہے کہ آج کے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین میں غیر معمولی نوک جھونک بھی ہوئی۔
پیپلز پارٹی کی رکن کلثوم چانڈیو کا اپنی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی رکن دعا بھٹو سے کہنا تھا کہ ’یہ اپنے باپ کی بیٹی ہے تو مجھے ہاتھ لگا کر دکھائے، آج یہ اجرک کی بات کرتی ہے کل ٹی وی پر ڈانس کرتی تھی‘۔
دوسری جانب پی پی کی رکن شرمیلا فاروقی کی دعابھٹو کی تقریر کے دوران بولنے کی کوشش پر دعا بھٹو نے اُنہیں نیا لقب دے کر چُپ کروادیا۔دعا بھٹو نے اسپیکر اسمبلی سے کہاتھا کہ ’اس بکری کو چپ کروائیں۔‘