عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روک دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالت نے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل کردیا۔اس سے قبل درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کی۔
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج ہی درخواست پر سماعت کی۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دے رکھا ہے۔گزشتہ روز عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے پوسٹ مارٹم کرانے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جارہ کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی کی جائے گی اور اس کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی 6 رکنی میڈیکل ٹیم میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا، ابتداتی معلومات کے مطابق ان کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوا۔اس کے بعد شہری کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق دائر کی گئی تھی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔

Recent Posts

شاہین آفریدی کی کس ادا پر شعیب اختر نے شکریہ ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں ٹی20 میچ کے دوران شاہین…

3 mins ago

بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے کی تیاری پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا…

6 mins ago

بیٹا ورژن پر دستیاب واٹس ایپ کے نئے فیچر پبلک کب ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صارفین کے تجربے اور رازداری کو بڑھانے کے لیے انسٹنٹ میسجنگ ایپ…

7 mins ago

کئی فلموں کیلئے مسترد کیے جانے پر بالآخر پریانکا چوپڑا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں پیش آنیوالی…

9 mins ago

عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیدیا گیا جس کی سزا کم…

33 mins ago

احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کامرتکب افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ احسان اللہ کے…

38 mins ago