سونم کپور کے ’بے بی شاور‘ سے مشہور ہونے والا لاہوری گلوکار کون ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جَلد ہی ماں بننے والی بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ’بے بی شاوَر‘ سے مشہور ہونے والے برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔گزشتہ دنوں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے درمیان سونم کپور کے عالیشان ’بے بی شاور‘ کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران جہاں دلفریب تھیم اور مختلف مینو نے جہاں مہمانوں کا دل موہ لیا اور انٹرنیٹ پر اس تقریب کے خوب چرچے ہوئے وہیں سونم کے بے بی شاور میں پرفارمنس دینے والا گلوکار لیو کلیان بھی زیرِ بحث رہے۔
لیو کلیان نے سونم کے بے بی شاور پر گانے ’مساکلی‘ اور ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ پر پرفارم کر کے سب ہی کی نظریں اپنی جانب مبذول کر والیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Leo Kalyan (@leokalyan)


31 سالہ لیو کلیان آج کل لندن میں مقیم ہیں جبکہ اُن کا بچپن زیادہ تر جنوبی لندن اور لاہور میں گزرا ہے۔لیو کلیان کے مطابق وہ پاکستان کی نسبت لندن میں خود کو زیادہ محفوظ اور پُر سکون محسوس کرتے ہیں۔
لیو کلیان کا خود سے متعلق کہنا ہے کہ وہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کر چکے ہیں، اُنہیں بالی ووڈ اور مغربی ثقافت سے محبت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیو کلیان مسلم گلوکار ہیں جو خواتین کے طرز کے لباس پہننا پسند کرتے ہیں۔