کراچی ؛ ڈوبتے ہوئے دوست کو بچانے کی کوشش میں 4 افراد جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں بے نظیر بھٹو شہید پارک کی جھیل میں نہاتے ہوئے متعدد افراد ڈوب گئے ، جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں ، بے ہوش ہونے والے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن چورنگی کے قریب بے نظیر بھٹو شہید پارک کے اندر جھیل میں کئی افراد ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے ، اس دوران ایدھی کی بحری خدمات اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے ایک لاش بدھ کی شب ، دوسری جمعرات کی علی الصبح اور تیسری اس کے بعد نکالی ، جمعرات کی دوپہر تک ریسکیو حکام نے چوتھی لاش بھی نکال لی۔
بتایا گیا ہے کہ رضاکاروں نے ایک دوسرے کو بچانے کے لیے ڈوبنے والے دیگر 2 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا اور دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری رکھی ، جس کے نتیجے میں ڈوبنے والے تمام افراد کو نکال لیا گیا ، جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ بے ہوشی کی حالت میں نکالے جانے والے دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 18 سالہ ریاض ، 25 سالہ اللہ داد ولد نیاز ، سیف اللہ اور 18 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ، اللہ داد اور سیف اللہ کا آبائی تعلق پشاور سے تھا ، متوفی اللہ داد کی لاش پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضابطے کی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے پشاور لے جانے کی اجازت دیدی جب کہ سیف اللہ کی لاش جمعرات کی صبح تقریباً ساڑھے8 بجے نکال کر جناح ہسپتال منتقل کی گئی۔
قبل ازیں واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے فوری مدد نہ ملنے پر علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دیا ، مظاہرین نے کہا کہ ضرورت کے وقت حکومتی عملہ اور مشینری دستیاب نہیں ہوئی اور انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی گئی ، ایدھی اور پاک بحریہ کے غوطہ خور آئے اور کچھ دیر بعد چلے گئے جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والوں کو بچانے کی کوشش کی۔

Recent Posts

پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ…

1 min ago

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

12 mins ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

20 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

29 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

38 mins ago

بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور…

50 mins ago