انڈیا افغان سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر فواد چودھری کا اہم حکومتی ادارے کو خراج تحسین
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انڈیا افغان سکیورٹی اسٹیبشلمنٹ کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر فواد چودھری نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو مبارکباد پیش کی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ ڈی ایم ڈبلیو کے ڈیٹا نے ثابت کیا کہ فیک نیوز اور پراپیگنڈا کی لڑائی کیلئے صف بندی بہت ضروری ہے ، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے۔
