اشتہاری سے ملاقات، وزیراعظم کی اسحاق ڈار سے ملاقات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری افراد سے وزیراعظم کی ملاقات کے خلاف درخواست کو قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کو ان لوگوں سے ملنے سے روکا جائے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وزیراعظم کو کیسے روکا جائے؟کون سی رٹ پٹیشن بنتی ہے؟ آپ کی درخواست قبل از وقت ہے، صرف خدشے پر کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان واپس آ جاؤں گا ۔اسحاق ڈار نومبر 2017 سے لندن میں مقیم ہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔
اسحاق ڈار مارچ2017 میں سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے جس کے بعد سے وہیں پر مقیم ہیں۔ نیب نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کردیا تھا اور ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کر دیا تھا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار جب واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago