5 روز بادل خوب برسیں گے، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) 5 روز بادل خوب برسیں گے، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں 30 جون سے 4 جولائی تک پھر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 جون سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، رواں ہفتے کے آخر میں یہ ہوائیں شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی حصے میں پھیل سکتی ہیں۔
30 جون سے 4 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر اور دیگر بالائی علاقوں میں جبکہ یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے ڑوب، زیارت، خضدار، لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی میں موسلادھار بادش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارش کے باعث کشمیر، خضدار، لسبیلہ میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا پانی چاول کی کاشت کے لیے مفید ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی ۔

Recent Posts

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران…

4 mins ago

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

21 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

25 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

35 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

39 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

49 mins ago