عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف اہل خانہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا گیا۔عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرنے والا شہری عدالت میں پیش نہ ہوا جس کی پیشی کے لیے عدالتی عملہ بار بار عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہا ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لئے انکوائری کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس دائر کی گئی تھی۔عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو کہا تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے۔

دس جون کو ایڈیشنل پولیس سرجن نے عامر لیاقت کی باڈی کا بیرونی جائزہ لیا تھا۔پولیس سرجن کے مطابق باڈی کے بیرونی معائنے سے موت کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پولیس کے جواب میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کی تدفین کی اجازت دی تھی عدالت جو بھی حکومت دے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل کردیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ، قبرکشائی ، طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکرٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا اور کہا گیا کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ متعین کرے۔
تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے عدالتی حکم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے ان کے بچے بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ پوسٹ مارٹم نہیں ہونا چاہیے لیکن عدالتوں کا ایک رواج بن گیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے ہر جگہ عدالت نے کوئی نہ کوئی پنگا لینا ہے ، جہاں کوئی تک نہیں بھی بنتی تو اس میں بھی کوئی مجسٹریٹ ایسے ہی گھس جاتا ہے۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

21 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

27 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

39 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

51 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

54 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

60 mins ago