فرح خان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن پنجاب نے فرح خان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں ہاو¿سنگ سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ فرح خان کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی۔ مگنولیا کے نام سے ہاو¿سنگ سوسائٹی شروع کی،

جس میں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی گئیں جب کہ پلاٹ موجود ہی نہیں۔صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی نے ابتدائی تحقیقات کے لیے گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرح گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں۔

Recent Posts

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

7 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

50 mins ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

1 hour ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

1 hour ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

2 hours ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

2 hours ago