باربار کی آئین شکنی سے قائداعظم ؒ کے ویژن کیساتھ دھوکہ کیا گیا ،جسٹس اطہر من اللہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاہے کہ بار بار کی آئین شکنی سے قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے ویژن کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تحریری پیغام میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان پر پرچم کشائی کو محض ایک تقریب کی حد تک محدود نہیں رکھنا چاہیے ،جوڈیشل برانچ کو خود سے پوچھناچاہیے کیا ریاست شہریوں کوفوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں کامیاب رہی؟
کیا پاکستانی عوام عدلیہ کی شفافیت اور آزادی پر اعتماد کرتے ہیں؟ ۔انہوں نے کہاکہ مجھے ڈر ہے کہ ان سوالوں جواب پورے اعتماد کیساتھ ’’ہاں‘‘ میں نہیں دیا جاسکے گا ۔
