سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دیدی،فی کلو قیمت کتنی مقرر کی ہے؟ عدالت سے بڑی خبرآگئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 97 روپے فی کلو گرام پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دے دی۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق حکومتی اپیل پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کا ایکس مل ریٹ 84 اور شوگر مل مالکان کا 97 ہے۔ حکومت عوام کے حقوق کی محافظ ہے، قیمت مقرر کرنے کا اختیار حکومت کا ہے، حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے
حکومت کی ایکس مل قیمت پر حکم امتناع جاری کیا۔ عدالت عالیہ کا عبوری حکم ختم نہ ہوا تو مل مالکان مہنگی چینی فروخت کریں گے۔وکیل شوگر ملز مالکان نے موقف اختیار کیاکہ لاہور ہائی کورٹ کا عبوری حکم ختم کیاتو اس کانقصان ہوگا۔ عبوری حکم ختم ہوا تو سارا اسٹاک اُٹھالیا جائیگا۔فریقین کے دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دیدی ۔
