8 روپے تک کا اضافہ ،حکومت کی عوام پر پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاری کرلی ، بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کے دوران 8روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت 8 روپےفی یونٹ تک بڑھانے کی تیاری کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے کی بجائے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی سے بجلی کے نرخ ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اور یکم اگست سے بجلی کے نرخ مزید ساڑھے 3روپے فی یونٹ بڑھائیں جائیں گے۔ذرائع نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے بجلی مزید ایک روپیہ فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔
گذشتہ ماہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 7روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔
نیپرا کے مطابق اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago