عمران کی نالائقی کی وجہ سے آج عوام پس رہے ہیں‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل6 لگتا ہے ، قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران خان نے آئین شکنی کرائی‘عمران خان نے4سال اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی،عمران خان نے تمام اداروں کو استعمال کرکے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے،عدالتوں میں عمران خان کے بنائے مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے‘عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

جمعرات کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا،ایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا۔

عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف اپنی اپیل واپس لی، اپیل واپس لینے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم مبینہ سائفر پر شفاف تحقیقات کیوں نہیں کرائیں؟ عمران خان نے کیوں 28 مارچ تک انتظار کیا؟ ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر مبنی رپورٹنگ کی‘حمزہ شہباز کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، عمران خان کا مقصد گالی دینا اور معاشرے میں انتشار پھیلانا ہے‘فرح گوگی کو استعمال کر کے ذاتی فائدے حاصل کیے گئے۔

Recent Posts

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

8 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

12 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

20 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

24 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

34 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

40 mins ago