جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں ، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے، ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جن کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں، جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے ، اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی ، پی ٹی آئی کے دور میں زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی ، کونسی ایسی قیامت آگئی تھی ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں ، اب 2 مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے3سال میں نہیں تھی ، جو قیمت اس وقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے، اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا، ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے انکے1100 ارب روپے معاف کیے گئے، کیا ہمارے ملک میں لوگوں کو خوف نہیں؟ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں، رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے۔

Recent Posts

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

14 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

23 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

30 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

36 mins ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

44 mins ago

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

4 hours ago