70 سالہ بوڑھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ) نہ زمین پٹھی نہ آسمان گرا، 70 سالہ بوڑھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 13 ون اے ایل کی رہائشی 70 سالہ بوڑھی خاتون کو نامعلوم شخص نے گھر چھوڑنے کے بہانے موٹرسائیکل پر بٹھایا۔ملزم نے خاتون کو ساتھ لے جا کر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس سے نقدی بھی چھین لی جس کا مقدمہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں درج ہوا۔
ارشد نامی شخص سکنہ بہاولنگر کی تصویر پر متاثرہ بوڑھی خاتون نے شبہ ظاہر کیا۔پولیس نے مشتبہ شخص کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بلایا،پولیس وین میں ملزم کو فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور لے جایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

نامعلوم افراد نے ملزم کو پولیس سے چھڑا لیا۔دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ملزم ہلاک ہوا۔

دوسری جانب فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) کے گارڈ بابر نے منیر آباد کی رہائشی خاتون کی عصمت دری کی اورکسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس تھانہ سول لائن فیصل آباد میں مدعیہ سلمیٰ بی بی کی جانب سے درج کروائی جانیوالی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ ماہ 6 جون کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) کے گارڈ بابر ساکن 65 گ ب نے اسے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے اور ادویات لیکر دینے کے بہانے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے کر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی اورمتاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اوراصل حقائق منظر عام پر لانے جائیں۔

Recent Posts

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

1 min ago

وزارتیں منزل نہیں، گوادر میں کسی کو باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس…

9 mins ago

مخالفین نے من گھڑت کیس بنایا، ذمے داران کیخلاف کارروائی کی جائے، طلال خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھوٹے کیس میں مخالف فریق کو شکست، پشین لیویز کیساتھ مل کر من گھڑٹ…

13 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل میں نگران حکومت کا کردار زیادہ ہے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کے کسانوں کے لیے گلے کا پھندا بننے والا گندم امپورٹ کرنے…

21 mins ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہتر…

32 mins ago

آئی پی ایل 2024 ::پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نے شکست دیدی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی پی ایل 2024 میں:پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی…

55 mins ago