سعودی عرب کا مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظور کی گئی، رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ زر اعانت صرف ایک بار دیا جائے گا۔

سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہے، 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کو اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔

مویشیوں کی افزائش کرنے والے چھوٹے سرمایہ کاروں میں 408 ملین ریال بطور اعانت تقسیم کیے جائیں گے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

7 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

8 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

8 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

9 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago