نئی نویلی دلہن اپنے شوہر کے پسندیدہ تکیے دیکھ کر پریشان ہوگئی، کتنے سال سے نہیں دھوئے تھے؟ یقین کرنا مشکل

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک شخص کی شادی ہوئی اور دلہن گھر آئی تو اپنے شوہر کے پسندیدہ تکیوں کی حالت دیکھ کر اس کا جی متلانے لگا کہ اس کے شوہر نامدار نے گزشتہ 5سال سے تکیے دھوئے ہی نہ تھے۔ دلہن نے شادی کے چند دنوں بعد ہی دونوں تکیے دھونے کا ارادہ کیا اور اس عمل کی ویڈیو بنا کرٹک ٹاک پر پوسٹ کی جہاں صارفین بھی ان تکیوں کی بوسیدگی دیکھ کر کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لیگزی اپنی ویڈیو میں دو لگ بھگ مٹیالے سیاہ رنگ کے تکیے دکھا کر لوگوں کو بتاتی ہے کہ آپ یقین کریں یا نہ کریں مگر یہ تکیے سفید رنگ کے ہیں۔

لیگزی کہتی ہے کہ میرے شوہر نے یہ تکیے پچھلے پانچ سال سے نہیں دھوئے اور اب ان کی یہ حالت ہو چکی ہے۔ خاتون واشنگ مشین میں تکیے ڈال کر ڈیٹرجنٹ وغیرہ ڈالتی ہے اور ایک چکر کے بعد ہی مشین میں موجود پانی، پانی نہیں رہتا بلکہ سڑا ہوا موبل آئل بن جاتا ہے۔ یہ منظردیکھ کر صارفین بھی منہ پھیرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ لیگزی کئی بار ڈیٹرجنٹ ڈالتی اور ان تکیوں کو دھوتی ہے اور پھر بھی یہ مکمل سفید نہیں ہوتے۔ یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں خواتین صارفین مردوں پر طنز کے تیر برسا رہی ہیں۔ اکثر خواتین کا کہنا ہے کہ ”یہ مرد ہوتے ہی ایسے ہیں کہ اپنے تکیے بھی نہیں دھو سکتے۔“

WhatsApp
Get Alert