بیوی نے اپنے شوہر کی آیا کے ساتھ ڈانس ویڈیو شیئر کی تو لوگوں نے اسے طلاق کا پیش خیمہ قرار دے دیا، اس میں ایسا کیا تھا؟
نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک شخص کی اپنے کم عمر بچوں اور ان کی آیا کے ساتھ ڈانس کی ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ہے کہ لوگ دیکھ کر دنگ رہ گئے اور اکثر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو اس شخص کی طلاق کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ دی سن کے مطابق ویڈیو میں یہ آدمی اپنے بچوں کی 23سالہ آیا کے ساتھ اس طریقے سے ڈانس کر رہا ہوتا ہے، گویا وہ اس کی اہلیہ ہو۔ ایک موقع پر وہ اسے اپنی بانہوں میں اٹھا لیتا ہے۔
ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو اس شخص کی بیوی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ہے جس کا نام ریچل ہے۔ ویڈیو پر کمنٹس میں اکثر لوگ ریچل کو متنبہ کر رہے ہیں کہ اس ویڈیو پر خوش ہونے کی بجائے اسے فکرمند ہونا چاہیے کیونکہ اس میں واضح نظر آ رہا ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ بے وفائی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ایک شخص نے کمنٹس میں ریچل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو آپ کی ازدواجی زندگی کے لیے سرخ جھنڈی ہے۔ اگر آپ اب بھی نہ سنبھلیں تو آپ کا گھر ٹوٹ سکتا ہے۔
