مستقبل کے فیصلے عوام کی خواہشات کے مطابق ہونے چاہیے، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوامی خواہشات کے مطابق ہونے چاہیئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج آجائےگا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان عدالتی فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی ظفر نے آج سپریم کورٹ کی رولنگ سے لفظ لفظ پڑھ کے بتایا جس میں لکھا ہوا ہے کہ پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کس کو ووٹ ڈالنا ہے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی آئیں میں کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ چند طاقتور طبقے پاکستان مستقبل کے فیصلے کرتے ہیں لیکن اب فیصلے پاکستان کی عوام کے مطابق ہوں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے کل آئین و جمہوریت کیساتھ جو کھیل کھیلا ہے اس کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب میں دفن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کی ذیلی تنظیم بن چکی ہے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ جمہوری روایات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش رفت…

5 mins ago

شروتی ہاسن اور ان کے ’بوائے فرینڈ‘ نے راہیں جدا کرلیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور انکے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے…

10 mins ago

تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ بنی…

13 mins ago

فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک…

21 mins ago

بلوچستان میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پردرجنوں لیویز اہلکار برطرف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی…

24 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کا…

27 mins ago