فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سِپرا میں خوشگوار مکالمہ ہوا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔ عدالت نے عامر مغل اور فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔
جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ سب درخواستیں ایک ساتھ ہی سن لیں گے آج ہمارے پراسیکیوٹر بھی نہیں ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ اس کیس میں چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے، کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے، عدالت نوٹس جاری کرے جو پیش نہیں ہو رہے، ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔
جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آج حاضری پوری کریں اور نقول وصول کر لیں، آج جس کی حاضری نہیں ہو گی اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عامر محمود کیانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، آپ کہتے ہیں ان کے وارنٹ جاری کریں؟ میں آرڈر کروں گا اور وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت جاری کریں گے۔
فیصل جاوید نے استدعا کی کہ میں دور سے آتا ہوں، پشاور سے آنا پڑتا ہے، ہر تاریخ پر آتا ہوں لمبی تاریخ دے دیں۔ جس پر جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آپ آج کل اسلام آباد میں نہیں رہ رہے؟ ویسے آج پشاور جانے کا موسم نہیں ہے۔
فیصل جاوید نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جی نہیں آج آپ کے پاس ہی ہیں ویک اینڈ ادھر ہی ہے۔ عدالت نے حاضری مکمل کر کے چالان کے نقول فراہم کرنے کی تاریخ 17 مئی مقرر کر دی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

1 hour ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

1 hour ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

2 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

3 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

3 hours ago