حکومت لگژری اشیا کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلیے تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت 19 مئی کو غیر ضروری اور لگژری آئٹمز کی درآمد پر عائد کی گئی پابندیاں ہٹانے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ملک کی برآمدات کو مسابقتی بنانے کیلیے رواں مالی سال کے دوران بجلی پر فی یونٹ 9 سینٹ اور گیس پر فی یونٹ 9 ڈالر سبسڈی فراہم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو رواں ہفتے کے دوران دوست ممالک سے تقریباً 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
حکومت 5 برآمدی شعبوں کی مدد کرنے کے ساتھ درآمدی ادائیگیوں کو کلیئر کر کے 85 میں سے زیادہ تر اشیا کی درآمدات پر عائد پابندیوں میں (موبائل فون اور آٹوموبائل کے علاوہ) عارضی مدت کے لیے نرمی کرکے مارکیٹ کو اعتماد اور مثبت احساس دلانا چاہتی ہے۔
توانائی اور خزانہ کی وزارتوں اور برآمدی شعبوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ وزارت تجارت نے 5 برآمدی شعبوں یعنی بان، چمڑہ، قالین، آلات جراحی اور کھیلوں کے سامان پر یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک بجلی پر 9 سینٹ فی یونٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ، درآمد شدہ اور ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) بھی ان شعبوں کو 9 ڈالر فی یونٹ سبسڈی فراہم کی جائے گی ، اس وقت 6.5 فی یونٹ ملین برٹش تھرمل یونٹس (ایم ایم بی ٹی یو) فراہم کی جا رہی ہے اور یہ شرح ان تمام 5 شعبوں کے لیے ملک بھر کے تمام حصوں کے لیے بلا تفریق لاگی ہو گی۔حکومت پہلے ہی بجٹ میں رعایتی ٹیرف پر توانائی کی فراہمی کے لیے60 ارب روپے مختص کر چکی ہے ، ان 60 ارب روپے میں سے 20 ارب روپے بجلی اور 40 ارب روپے کیلئے پر سبسڈی کے لیے مختص ہیں۔

Recent Posts

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

7 mins ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

41 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

50 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

57 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

1 hour ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

1 hour ago