آنر کا نیا مڈرینج فون ایکس 20 فائیو جی متعارف

(قدرت روزنامہ)آنر نے 12 اگست کو فلیگ شپ میجک 3 سیریز کے فونز پیش کیے اور اب ایکس 20 فائیو جی متعارف کرا دیا . آنر ایکس 20 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر دیا گیاہے .

یہ فون 6 سے 8 جی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا . مگر اس میں ورچوئل ریم ایکسپنشن کی سہولت بھی موجود ہے جس سے اضافی 2 جی بی ریم پاور فون کو میسر ہوتی ہے . فوٹو بشکریہ آنر فون میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج کمپنی نے اپنے میجک یو آئی 4.2 سے کیا ہے . فون میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے . فرنٹ پر کیپسول کی شکل کے پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے . فون کے بیک پر سرکولر آئی لینڈ ڈیزائن میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے . اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں . کمپنی کے مطابق فون میں ڈبل سائیڈڈ سپورٹ دی گئی ہے جس سے فرنٹ اور بیک کیمروں سے بیک وقت ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے . آنر ایکس 20 فائیو جی میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور 15 منٹ میں 50 فیصد بیٹری چارج کی جاسکتی ہے . فوٹو بشکریہ آنر اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے . 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1899 یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2199 یوآن اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2499 یوآن میں فروخت کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں