آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . تاہم وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے .

منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بارکھان، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا . . .

متعلقہ خبریں