9 اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے . محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اور 19 اگست کو 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی .

نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اور 19 اگست کو صوبے بھر میں سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے . نوٹیفکیشن کا اطلاق سیکیورٹی اداروں اور محکمہ صحت سمیت دیگر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا . دوسری جانب کراچی میں پہلے ہی سے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی پابندی کا اعلان کیا جاچکا ہے . محکمہ صحت سندھ نے بھی 9 سے 11 محرم الحرام تک تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے . . .

متعلقہ خبریں